ٹورنٹو (شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں اپنی فلم ”اے اسٹار از بورن” کے پریمیئر میں اداکارہ اور گلوکارہ لیڈی گاگا کی خوبصورت لباس میں آمد، مداحوں کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی۔
ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں نقاب لئے لیڈی گاگا ریڈ کارپٹ پر پہنچیں اور اسی طرح کافی دیر تک مداحوں کو آٹوگراف بھی دیئے اور سیلفیاں بھی بنوائیں، اور پھر میڈیا کے سامنے انہوں نے نقاب الٹ دی۔
لیڈی گاگا اپنی آنے والی فلم اے اسٹار از بورن کے پریمیئر میں شرکت کے لئے آئیں، فلم میں ان کے مدمقابل اداکار بریڈلے کوپر نے کردار ادا کیا ہے، فلم انیس سو سینتیس کی اسی نام سے بنی فلم کا ری میک ہے۔