سلمان خان نے اپنے بارے میں ایک اہم بات بتا دی، جانیئے بڑی خبر

ممبئی:(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) بولی وڈ اداکار سلمان خان نے فلموں میں ولن کا کردار ادا نہ کرنے کی وجہ بتا دی ہے۔
ہم جانتے ہیں کہ سلمان خان نے اپنے تقریباً 30 سالہ کیرئیر میں کبھی منفی کردار ادا نہیں کیا۔
دورانِ انٹرویو ولن کے کردار سے متعلق پوچھے گئے سوال پر سلمان نے کہا ‘میں ولن نہیں بن سکتا، اگر میں نے وہ کردار اچھے سے کرلیا اور وہ مشہور ہوگیا تو میرے چاہنے والے بھی ویسا ہی کریں گے۔ میرے اس ولن والے کردار کو فالو کریں گے جو میں ہرگز نہیں چاہتا۔’
اداکار نے کہا ‘میں معنی خیز فلمیں نہیں کرتا، لیکن اس کے باوجود میری فلموں میں ایک پیغام ہوتا ہے۔ جس میں مداحوں کو برائی سے دور رہنے اور اچھائی کی طرف راغب ہونے کا کہا جاتا ہے۔’
سلمان خان نے 1988 میں فلم ‘بیوی ہو تو ایسی’ سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا اور پھر میں نے پیار کیا ، کرن ارجن، جڑواں، بیوی نمبر ون، تیرے نام، وانٹڈ، دبنگ، کک اور ٹائیگر زندہ ہے سمیت متعدد کامیڈی اور ایکشن فلمیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں

عمران ہمیشہ خاور مانیکا کی غیر موجودگی میں بشریٰ بی بی کے گھر آتے تھے: گھریلو ملازم کا بیان

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور …