لاہور(میڈیا92رپورٹ/عمر عاطف بٹ) ڈسٹرکٹ کلکٹر لاہور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن، ڈی جی سپورٹس اور رجسٹرار کوآپرٹیو پنجاب سمیت دیگر صوبائی محکموں میں اہم منصب پر تعینات رہنے والے دبنگ آفسر کے نام سے مشہور ذوالفقار احمد گھمن کو پنجاب حکومت نے سیکرٹری اوقاف پنجاب کا منصب سونپ دیا ہے اپنے جارحانہ انداز اور کرپٹ ملازمین کے محاسبہ کرنے میں متحرک نظر آنیوالے ذوالفقار احمد گھمن ضلع لاہور کے وہ واحد ڈسٹرکٹ کلیکٹر ہیں جنہوں نے اپنی چار سال بطور ڈسٹرکٹ کلکٹر تعیناتی کے دوران تمام بڑی بڑی ہاﺅسنگ سوسائٹی کے با اثر ڈویلپرز مالکان پر ہاتھ ڈالا اور سرکاری زمین واہ گذار کروائی، بطور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رنگ روڈ سکینڈل سمیت بڑے بڑے ہائی پروفائل کیسزز بھی ان کی معاونت کی وجہ سے نمٹائے گئے اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا گیا بطور ڈی جی پنجاب صوبے بھر میں سب سے زیادہ فیسٹیول اور یوتھ سپورٹس فنکشن بھی ٹاﺅن منعقد کروائے گی بلکہ سپورٹس بورڈ کی سینکڑوں کنال پر سرکاری اراضی کے قبضے بھی لیڈ مافیا سے واہ گذار کرواتے ہوئے وہاں اسٹیڈیم بنائے گئے جبکہ رجسٹرار کوآپرٹیو پنجاب ہاﺅسنگ سکیموں میں شجر کاری مہم کا بھرپور آغاز کیا اور سوسائٹی کے متعلقہ تمام کیسرز کو بھی ہنگامی بنیادوں پر حل کروایا جبکہ بطور سیکرٹری اوقاف تعیناتی سے بھی محکمہ اوقاف کی زمینوں پر قابض لینڈ مافیا کو پریشانی لاحق ہو چکی ہے دبنگ آفسر کے نام سے مشہور ذوالفقار احمد گھمن نے گزشتہ روز سیکریٹری اوقاف پنجاب کے منصب کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔
