کس نے کوہلی پر تنقید کردی؟ جانیئے

(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے وراٹ کوہلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’وراٹ دنیا کے نمبر ایک بلے باز ہیں، لیکن ریویو لینے کے معاملے میں وہ دنیا کے بدترین کھلاڑی ہیں۔‘
اوول ٹیسٹ کے دوران بھارتی کپتان وراٹ کوہلی نے 10 ویں اوور میں جیننگس اور 12 ویں اوور میں السٹر کک کے خلاف ریویو لیا اور دونوں ہی موقع پر فیصلہ بھارتی ٹیم کے خلاف گیا۔
اس موقع پر سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ٹوئیٹر پر کہا کہ ’’وراٹ دنیا کے نمبر ایک بلے باز ہیں، لیکن ریویو لینے کے معاملے میں وہ دنیا بھر میں سب سے ناکام کھلاڑی ثابت ہو رہے ہیں ۔‘‘
کوہلی نے بھلے ہی انگلینڈ کے خلاف رنوں کا انبار لگادیا ہے ، لیکن کرکٹ مبصرین کی جانب سے انہیں ریویو لینے کے معاملے میں بالکل زیرو بتایا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ کوہلی کو ریویو کے معاملے میں وکٹوں کے پیچھے دھونی کی کمی کا احساس ہو رہا ہے ، کیونکہ دھونی ایک روزہ میچز میں وکٹ کیپر ہوتے ہیں اور ہر ڈی آر ایس فیصلےمیں ان کا بڑا ہاتھ ہوتا ہے ،یہی وجہ ہے کہ ایک روزہ میچوں میں کوہلی ہر ڈی آر ایس فیصلہ لینے کیلئے دھونی پر اعتماد کرتے ہیں ۔
دھونی کی جانب سے لیے گئے ریویو زیادہ تر صحیح ثابت ہوتے ہیں اور شاید اسی لئے اس معاملے میں انہیں وراٹ سے بہتر کپتان قرار دیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران ہمیشہ خاور مانیکا کی غیر موجودگی میں بشریٰ بی بی کے گھر آتے تھے: گھریلو ملازم کا بیان

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور …