چین(میڈیا92نیوز) چین میں آسمان پر تیرے پر پراسرار شہر کو دیکھ کر شہری خوفزدہ ہوگئے ۔اس واقعے کی فوٹیج میں بلند بالا عمارتوں کو بادلوں کے بیچ آسمان پر تیرے دیکھا جاسکتا ہے ۔ویڈیو دیکھ کر لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ شہر خلائی مخلوق کا ہے یا یہ کوئی متوازی کائنات ہے ۔ایک اور رپورٹ کے مطابق یہ ہولوگرام تھے جو حکام نے بنائے تھے۔ماہرین کا کہنا ہے ویڈیو میں نظر آنے والی بلند بالا عمارتیں ہیں جو روشنی کے عمارت سے ٹکر اکر ٹھنڈی اور کثیف ہوا میں سے گزرنے کی وجہ سے بہت زیادہ بلند نظر آرہی ہیں۔
