احسن اقبال کو لاہور ہائیکورٹ سے اچھی خبر مل گئی، بڑی خبر

لاہور(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا معافی نامہ منظور کرتے ہوئے ان کے خلاف جاری کیا گیا توہین عدالت کا نوٹس خارج کر دیا۔
واضح رہے کہ احسن اقبال کے خلاف اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے بارے میں توہین آمیز الفاظ استعمال کیے جانے پر درخواست دائر کی گئی تھی، جس میں عدالت عالیہ سے ان کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کرنےکی استدعا کی گئی تھی۔
جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 3 رکنی فل بینچ نے احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ریمارکس دیئے کہ عدالتوں کے ساتھ سماعتوں کے دوران اچھے طریقے سے پیش آئیں۔
اس موقع پر جسٹس عاطر محمود نے احسن اقبال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اپنے لوگوں کے لیے رول ماڈل ہونا چاہیے۔
احسن اقبال نے معزز عدالت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں آئندہ سے مزید محتاط ہو جاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں

عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان …