لاہور(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) ایکسپو سنٹر میں تین روزہ بین الاقوامی ٹیکسٹائل ایشیا نمائش جاری ۔ ٹیکسٹائل سے متعلق مشینری اور سازو سامان کے سٹالز پر شرکاء کی دلچسپی۔ نمائش کا آج دوسرا روز تھا ۔بین الاقوامی ٹیکسٹائل ایشیا نمائش کا ایکسپو سنٹر میں دوسرا روز ۔ ٹیسکٹائل مشینری میں تاجروں اور صنعتکاروں کی خوب دلچسپی۔ کپڑوں کے تھان بنانے والی مشین توجہ کا خصوصی مرکز رہی۔سٹال مالکان کا کہنا تھا کہ پاکستان کہ واحد مشین ہے جو جرمنی اور دیگر ممالک کی مشینوں سے بہتر ہے ۔ نمائش میں چائنیز کمپنیوں کے سب سے زیادہ سٹالز لگائے گئے ہیں ۔
