لاہور میں ضمنی الیکشن کی تیاریاں، اہم رپورٹ

(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) این اے ایک سو اکتیس کا ضمنی معرکہ ۔تحریک انصاف کا امیدوار فائنل تو نہ ہوسکا ۔ مگر ولید اقبال اور ہمایوں اخترکی انتخابی مہم جاری ہے ۔ن لیگ کے کئی دیرینہ کارکن پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ۔ این اے 131 کا ضمنی انتخاب پی ٹی آئی کے حتمی امیدوار کا انتظار ولید اقبال اور ہمایوں اختر خان کی انتخابی مہم جاری۔ ہمایوں اختر خان نشاط کالونی میں پی ٹی آئی کار کنوں کی جانب سے لگائے گئے میڈیکل کیمپ کے دورے پر ۔اس موقع پر ان کو کہنا تھا کہ الیکشن میں پی ٹی آئی کی ہی جیت ہو گی ۔ اپنی طرف سے مہم چلا رہے ہیں پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔ علی ویو گارڈن بیدیاں روڈ سے ن لیگ کے دیرینہ کارکن ڈاکٹر مشتاق احمد ۔ میاں احمد ۔حافظ عیسٰی اور چودھری یاسین سمیت دیگر کارکنو ں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا مشہور گانا ‘ہے جذبہ جنون’ کی ریکارڈنگ باتھ روم میں کی: علی عظمت کا انکشاف

پاکستان کے مشہور گلوکار علی عظمت نے اپنے مشہور گانے ‘ہے جذبہ جنون’ کے حوالے …