اسلام آباد(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف اسلام آباد کی احتساب عدالت پہنچ گئے ہیں جہاں ان کے خلاف العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت ہو گی،نواز شریف کو اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت پہنچا نے پر خصوصی سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ۔
دو روز کی ہفتہ وار چھٹی کے بعد ہونے والی سماعت کے دوران نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث استعاثہ کے اہم گواہ اور پانامہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاءپر آج بھی جرح جاری رکھیں گے۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس کی سماعت کررہے ہیں ۔
