پاکستانتازہ ترین

ڈپٹی کمشنر لاہور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی صفدر حسین ورک کاداتا نگر پل بادامی باغ میں جعلی موبائل آئل تیار کرنے والے جعلسازوں پر چھاپہ

لاہور(اپنے نمائندے سے) ڈپٹی کمشنر لاہور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی صفدر حسین ورک کا داتا نگر پل بادامی باغ میں جعلی موبائل آئل تیار کرنے والے جعلسازوں پر چھاپہ موقع پر گندے تیل سے بھرے بلیک ڈرم سامان قبضے میں لے لیا جبکہ جعلی موبائل آئل بنانے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ تھانے میں بھی درج کروا دیا ہے ۔

مزید معلوم ہوا ہے کہ بادامی باغ کے علاقہ داتا نگر میں عرصہ دراز سے چند جعلساز گاڑیوں سے نکالے جانے والے گندے تیل کی صفائی کے بعد دوبارہ استعمال کرنے کے لئے باقاعدہ مختلف کمپنیوں کے ڈبوں میں تیل ڈال کر فروخت کرنے میں مصروف تھے

جس کا ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن(ر) انوار الحق نے نوٹس لیا اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی صفدر حسین ورک کو ہدایت کی کہ وہ موقع پر جا کر جعلسازوں کو گرفتار کریں جس پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے بادامی باغ داتا نگر پل کے نیچے فیکٹری میں چھاپہ مارا اور تیل سے بھرے ڈرم قبضے میں لیتے ہوئے جعلسازوں کے خلاف مقدمہ کا اندراج کروانے کیلئے

درخواست دیدی اسسٹنٹ کمشنر سٹی کا کہنا تھا کہ جعلی موبائل آئل بیچنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا اور ایسے گھناﺅنے کاروبار میں شامل افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اب اس طرح کے آپریشن ہوتے رہیں گے۔

Back to top button