ظالموں نے خواجہ سراءکو زندہ جلا دیا، اس کے بعد پولیس نے ضروری کارروائی کرنے کے بعد مجبوراً دفنا دیا

لاہور(میڈیا92نیوز)نا معلوم افراد نے مبینہ طور پر ایک خواجہ کو سراءکو پٹرول چھڑک کر جلا دیا ہے اور 80فیصد جسم جھلسنے کی وجہ سے خواجہ سرا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔بتایا گیا ہے کہ 3روز قبل مال منڈی چوک ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب نا معلوم افراد نے مبینہ طور پر ایک خواجہ سرا پر پٹرول چھڑک کر اجلا دیا تھا جس کے نتیجہ میں خواجہ سرا کا تقریباً 80فیصد سے زائد جسم جھلس گیا تھا۔خواجہ سرا کو تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے لاہور منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔بتایا جا رہا ہے کہ پو لیس فتح شیر ابھی خواجہ سرا کی شناخت اور ملزمان کا سراغ نہیں لگا سکی، پولیس پر الزام ہے کہ وہ اس قتل کو دبانے کیلئے سرگرم ہے۔اس بارے میں تفتیشی افسر جعفر حسین کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا کی موت کی وجہ معلوم کر نے کے لیے نمونے لا ہور لیبارٹری بھیجے جائیں گے، لاش کا پوسٹمارٹم کروا کے 74کی کارروائی کے بعد لاش لا وارث قرار دے کر میونسپل کار پو ریشن کے عملہ کے حوا لے کر دی جسے انہوں نے دفنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور کے 9 ٹاونز میں رجسٹریوں کی مد میں کروڑوں روپے کی ٹیکس بے ضابطگیوں کا انکشاف

لاہور (میڈیا 92 نیوز ڈیسک / رپورٹ عامر بٹ سے) لاہور کے 9 ٹاونز میں …