گنگا رام ہسپتال کے سرکاری کوارٹرز خستہ حالی کے باعث خطرناک قرار دیدیا

لاہور(نیٹ نیوز) گنگا رام ہسپتال کے سرکاری کوارٹرز خستہ حالی کے باعث خطرناک قرار۔ فوری خالی کرنے کا حکم۔ نقصان کی ذمہ دار نہ ہو گی۔ ہسپتال انتظامیہ نے مراسلہ جاری کر دیا۔گنگارام ہسپتال کے سرکاری کو ارٹرز کی حالت زار ۔خستہ حالی کے باعث انتہائی خطرناک قرار ،ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مراسلہ جاری ۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خستہ حال کوا رٹرز کو فوری خالی کر دیا جائے ورنہ نقصان کے ذمہ دار خود ملازمین ہونگے۔ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹر فیاض بٹ کا کہنا ہے کہ گنگارام ہسپتال کے دھوبی گھاٹ کوا رٹرز کو خستہ حالی کے باعث خطرناک قرار د یا جا چکا ہے ۔اس کے باوجود ملازمین کوا رٹرز خالی نہیں کر رہے ۔جب تک کوا رٹرز خالی نہیں کر یں گے ان کے عوض ان کو پیسے نہیں ملیں گے ۔ایم ایس گنگارام ہسپتال کا مزید کہنا تھا کہ کوارٹرز۔ ہسپتال کے ملازموں نے اپنے نام الا ٹ کروا کر پرائیویٹ لوگوں اور رشتے داروں کو رہنے کیلئے دیئے ہوئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

عمران ہمیشہ خاور مانیکا کی غیر موجودگی میں بشریٰ بی بی کے گھر آتے تھے: گھریلو ملازم کا بیان

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور …