اسلام آباد میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، وزیرمملکت داخلہ کا آپریشن کا جائزہ

اسلام آباد (نیٹ نیوز)
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن آج دوسرے روز بھی جاری ہے جس میں سی ڈی اے اور پولیس اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

اسلام آباد میں کشمیر ہائی وے کے اطراف سیکٹر جی 12 میں غیر قانونی شادی ہال گرائے جارہے ہیں جب کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں سی ڈی اے کے ساڑھے 300 سے زائد اہلکار شریک ہیں۔

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے بھی کشمیر ہائی وے کا دورہ کیا اور پولیس و سی ڈی اے کے مشترکہ آپریشن کا جائزہ لیا۔
فوٹو: جیو نیوز اسکرین گریب

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے نے وزیر مملکت کو آپریشن پر بریفنگ دی جب کہ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن تبدیلی کا نشان ہے، این او سی اور اجازت کے بغیر کی گئی تمام تعمیرات گرائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن ، …