پاکستانتازہ ترینکھیل

ناؤمی اوساکا بنی گرینڈ سلیم چیمپئن، سرینا نے امپائر کو چور کہہ دیا

جاپان(نیٹ نیوز)
جاپان کی ناؤمی اوساکا ،امریکی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز کو ہرا کر جاپان کی پہلی گرینڈ سلیم چیمپئن بن گئیں، ہار پر دل گرفتہ سرینا نے امپائر کو چور اور جھوٹا کہہ ڈالا۔
ناؤمی اوساکا بنی گرینڈ سلیم چیمپئن، سرینا نے امپائر کو چور کہہ دیا
نیویارک میں ہونے والے گرینڈ سلیم چیمپئن شپ فائنل میں، جاپان کی ناؤمی اوساکا نے سرینا کو چھ دو اور چھ چار سے اپ سیٹ شکست دی۔
کھیل کے دوران سرینا کے کوچ کی جانب سے انہیں اشارے کرنے پر امپائر نے کوڈ وائلیشن دی تو سرینا بھڑک اٹھیں۔
ناؤمی اوساکا بنی گرینڈ سلیم چیمپئن، سرینا نے امپائر کو چور کہہ دیا

ایک موقع پر ریکٹ کو زمین پر پٹخنے پر انہیں پنالٹی کا بھی سامنا کرنا پڑا جس سے ان کی حریف کو ایک پوائنٹ مل گیا۔ اس پر سرینا نے امپائر کو جھوٹا اور چور قرار دے دیا۔

حریف کی جیت کا اعلان کیا گیا تو سرینا پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں۔

Back to top button