لاھور(نیٹ نیوز)
پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے131سے ضمنی انتخاب کیلئے اپنے امیدوار کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے،ذرائع کے مطابق اس حلقے سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہمایوں اختر ہوں گےفیصلے کا باقاعدہ اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔
قومی اسمبلی کے اس حلقے کی نشست عمران خان نے خواجہ سعد رفیق کو شکست دیکر حاصل کی تھی تاہم ان کی جانب سے یہ نشست چھوڑنے پر اس حلقے میں ضمنی انتخاب ہورہا ہے،تحریک انصاف نے ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کے خلاف اپنے امیدوار کا حتمی فیصلہ کر تے ہو ئے ہمایوں اختر کو ٹکٹ جا ری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ اس کا اعلان ایک سے دو روز میں ہونے کا امکان ہے۔