پاکستانتازہ ترینلاھور نامہ

ریسکیو1122کابروقت امدادکیلئے آن لائن ایپ متعارف کرا نے کافیصلہ

لاہور (کرائم رپورٹر/میڈیا 92 ویب نیوز) ریسکیو1122کابروقت امدادکیلئے آن لائن ایپ متعارف کرا نے کافیصلہ،اب ایک کلک پرریسکیو1122آپ کے پاس ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو1122 نے عوام کی بروقت امدادکیلئے آن لائن ایپ متعارف کرا نے کافیصلہ کیا ہے ،ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیرنے کہاکہ آن لائن ایپ کے ذریعے شہری گاڑی کی لوکیشن بھی دیکھ سکتے ہیں، نئی ایپ سے ریسکیوعملے کوحادثے تک پہنچنے میں دشواری نہیں ہوگی،ایمبولینس کے عملے کوسمارٹ فون دئیے جائیں گے۔ڈی جی ریسکیو کا مزید کہنا تھا کہ نئی ایپ کی تیاری کاعمل شروع کردیاگیاہے،ایپ کیلئے پی ٹی ا ے سے ر یکارڈبھی لیاجارہاہے،علاوہ ازیں ریسکیو1122کامینول سسٹم بھی برقراررہے گا۔

Back to top button