لاہور (کرائم رپورٹر/میڈیا 92 ویب نیوز)ننشتر کالونی کے علاقہ میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والے 4افراد گرفتار،پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں فائرنگ کرنے والے چار افراد کورنگے ہاتھوں پکڑ کر حراست میں لیتے ہوئے ان کے قبضہ سے تین عدد کلاشنکوف ،ایک پسٹل بمعہ گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
