پنجاب ایمرجنسی سروس(ریسکیو1122)نے ریسکیورضاکاروں کیساتھ مل کر ابتدائی طبی امداد کا عالمی دن منایا

لاہور (کرائم رپورٹر/میڈیا 92 ویب نیوز)ن پنجاب ایمرجنسی سروس(ریسکیو1122)نے ریسکیورضاکاروں کیساتھ مل کر ابتدائی طبی امداد کا عالمی دن منایا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122)ڈاکٹر رضوان نصیر نے "ہر گھر میں تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر”کے عنوان سے مہم کا باقاعدہ آغاز کیا تاکہ ہر گھر میں فرسٹ ایڈرکی موجودگی سے کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بہتر طریقے سے نبرد ہوا جاسکے۔ اس پروگرام کا آغاز پنجاب کے تمام اضلاع میں کر دیا گیا ہے تاکہ تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر کے ذریعے قیمتی انسانی جانوں کو بروقت طبی امداد سے بچایا جا سکے۔ ورلڈ فرسٹ ایڈ ڈے کے موقع پر پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122)لاہور نے ایک آگاہی واک کا انعقاد کیا جس کی قیادت ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے کی اور” ہر گھر میں ایک فرسٹ ایڈر”پروگرام کی مہم کا آغاز کیا اسی دوران انہوں نے ضلعی افسران کو اپنے اپنے علاقوں میں کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز بنانے پر سراہا۔ورلڈ فرسٹ ایڈ ڈے آگاہی واک میں کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز کے ریسکیو رضاکاروں، ریسکیورز ، سنئیر مینجمنٹ اور لاہور کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔آگاہی واک ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس(ریسکیو1122) ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز)کی قیادت میں ایل او ایس ،شمع چوک فیروز پور روڈپر ہوئی۔ جس میں ڈی جی ریسکیو پنجاب نے فرسٹ ایڈ کی اہمیت کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حادثے کے وقت قریب موجود لوگوں کا کردار انتہائی بنیادی ہے اور اگر فرسٹ ریسپانڈر مریض کو بہتر طریقے سے فرسٹ ایڈ فراہم کردیں تو زندگی بچنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اور لاپرواہی کی صورت میں اموات کا تناسب زیادہ ہوتا ہے۔ا ب تک ریسکیو 1122کمیونٹی ٹریننگ پروگرام کے تحت 150,000لوگوں کو رجسٹرڈ کرتے ہوئے 60 ہزارریسکیو رضا کار کو فرسٹ ایڈکی تربیت فراہم کرچکا ہے جبکہ پنجاب ایمرجنسی سروس آغاز سے اب تک 14لاکھ سے زائد لوگوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کر چکا ہے۔ اس موقع پر سنیئر جرنلسٹ نے دل کی دھڑکن بحال کرنے کا عملی مظاہرہ اور تربیت حاصل کرتے ہوئے اس مہم میں اپنا عملی کردار بھی ادا کیا۔ کیونکہ "جس شخص نے ایک شخص کی جان بچائی گویا کہ اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی”۔ڈاکٹر رضوان نصیر نے تمام لوگوں کو اس مہم میں اپنا عملی کردار فرسٹ ایڈ کی تربیت لے کر ادا کرنے کی درخواست کی تاکہ حادثات میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی جان بچائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران ہمیشہ خاور مانیکا کی غیر موجودگی میں بشریٰ بی بی کے گھر آتے تھے: گھریلو ملازم کا بیان

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور …