ممبئی(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) بالی ووڈ اداکار شاہدکپور اور میرا راجپوت کے ہاں ننھے مہمان کی تصاویر منظر عام پر آگئیں ہیں۔
کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے شاہد کپور نے بیٹے کی پیدائش نے جہاں انکے گھر میں ہر طرف خوشیاں بکھیر دی ہیں وہیں شاہد کپور کے بیٹے جس کا نام زین کپور رکھا گیا ہے کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق شاہد کپور نے بیٹے کے نام کا اعلان اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کیا جو ان کے بیٹے کی پیدائش کے ایک دن بعد یعنی 6 ستمبر کو ہیک ہوگیا تھاجبکہ صرف ٹوئٹر ہی نہیں شاہد کپور کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ہیک ہوگیا تھا اور ان کے ہیک ہونے والے اکاؤنٹس سے غیر مناسب پوسٹس اور تصاویر شیئر کی گی تھیں ۔
تاہم 24 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد ان کے سوشل اکاؤنٹس بحال ہوگئے اور انہوں نے ٹوئیٹ کے ذریعے ہی بیٹے کے نام کا اعلان کیا۔
شاہد کپور اِن دنوں اپنی آنے والی ‘بتی گل میٹر چالو کی تشہیر میں مصروف ہیں۔
