ارجن کپور اورپرینیتی چوپڑا کی ”نمستے انگلینڈ“جلد ریلیز کیلئے تیار کر دی گئی

ممبئی(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز/رپورٹ:استاد شکیل) اکشے کمار اور کترینہ کیف کی 2007 میں ریلیز ہونے والی رومانٹک کامیڈی فلم ‘نمستے لندن’ کی سیکوئل فلم ‘نمستے انگلینڈ’ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ارجن کپور اورپرینیتی چوپڑا کی ’نمستے انگلینڈ‘ میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکوئل فلم میں جہاں اکشے کمار کا پتا ارجن کپور نے کاٹا ہے، وہیں کترینہ کیف کی جگہ

پرینیتی چوپڑا نے لی ہے۔تقریبا تین منٹ دورانیے پر مبنی ٹریلر میں ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا کو ایک دوسرے سے پیار کرنے کے بعد شادی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ٹریلر میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی کے بعد پرینیتی چوپڑا بھارتی ریاست پنجاب چھوڑ کر برطانوی ریاست انگلینڈ پہنچ جاتی ہے۔بیوی کے فرار ہونے کے بعد ارجن کپور بھی کسی نہ کسی طرح انگلینڈ پہنچ کر بیوی کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ارجن کپور بیوی کو ڈھونڈنے کے بعد یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ پہلی بار بیوی کو کسی دوسرے مرد سے افیئر کے بجائے کسی شہر سے عشق کے چکر میں گھر سے


فرار ہوتے دیکھا۔ارجن کپور اورپرینیتی چوپڑا کی ’نمستے انگلینڈ‘جلد ریلیز کے لئے تیار کر دی گئی۔بالی ووڈ کامیڈی فلم ’نمستے انگلینڈ‘ فلم ’نمستے لندن‘ کا سیکوئل ہے جس میں پرینیتی چوپڑا اور ارجن کپور مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔فلم ابھی زیر تکمیل ہے مکمل کے بعد بعد ہی فلم بینوں کی زینت بنے گی ۔فلم رواں سال 19 اکتوبر 2008ءکو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔اداکار ارجن کپور ، پرینیتی چوپڑا 5 سال کے طویل وقفے کے بعد پھر سے ایک ساتھ فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے۔اس سے قبل یہ دونوں ایک ساتھ فلم ’عشق زادے“ میں کام کرتے نظر آئے تھے۔اس فلم کے گانے

عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کی آواز میں فلمائے گئے اس فلم کے گانے بہت خوبصورت اور کوریو گرافی بہت ہی محنت کے ساتھ تیار کی گئی ہے ابھی سے ہی اس فلم کے گانوں نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں ۔فلم میں پرینیتی چوپڑا کے خوبصورت نخرے اور اس کی اداکاری تمام فلم بینوں کو پسند آئے گی اور لوگوں جوق در جوق ان کی فلم دیکھنے کے لئے سینماگھروں کا رخ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن ، …