ممبئی:(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) بالی ووڈ کے دبنگ اداکارسلمان خان کا کہنا ہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے فلم ’بھارت‘ سے اس لیے کنارہ کشی اختیار کی کیونکہ وہ میرے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتیں۔
پریانکا چوپڑا نے کچھ عرصہ قبل فلم ’بھارت‘ سے اچانک کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔ جس پر سب سے زیادہ تکلیف سلمان خان کو ہوئی اور وہ ان سے ناراض بھی ہوئے۔
حال ہی میں بھارتی ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سلمان نے بتایا میں نے پریانکا سےفلم چھوڑنے سے متعلق پوچھا اگر آپ منگنی کررہی ہیں تو آپ کو فلم چھوڑنے کی کیا ضرورت ہے؟ جس پر پریانکا نے کہا مجھے شادی کرنی ہے تو میں نے کہا کرلو شادی۔
سلمان خان نے کہا پریانکا چوپڑا نے فلم منگنی یا شادی کی وجہ سے نہیں چھوڑی بلکہ وہ میرے ساتھ اور ہماری بالی ووڈ انڈسٹری میں کام کرنا نہیں چاہتیں، وہ صرف ہالی ووڈ میں کام کرنا چاہتی ہیں۔
سلو میاں نے پریانکا کو کامیابی کی دعا دیتے ہوئے کہا کہ پریانکا جو کرنا چاہتی ہیں کریں، میں خوش ہوں کہ انہوں نے منگنی کی اور اپنی زندگی میں خوش رہیں۔
