لاہور(میڈیا92 نیوز) ریلوے پولیس کی پاسنگ آؤٹ تقریب۔ انتالیس اہلکاروں کو آٹھ ہفتے کا ٹریفک کورس مکمل کروایا گیا۔ تقریب میں ایس پی ٹریفک اور اے آئی جی ایڈمن ریلوے پولیس نے شرکت کی۔ ریلوے اکیڈمی والٹن میں ریلوے پولیس کے 39 جوانوں کی پاسنگ آؤٹ تقریب۔ اے آئی جی ایڈمن ریلوے پولیس میاں افنان آمین اور ایس پی ٹریفک سردار آصف کی شرکت۔ کورس کے دوران ریلوے پولیس ملازمین کو 8 ہفتے کے ٹریفک کورس میں ٹریفک سگنلز، روڈ ایکسیڈنٹ ڈیلنگ، وی آئی پی اور وی وی آئی پی کو گزارنے کے حوالے سے مہارت دی گئی۔ مہمان خصوصی ایس پی ٹریفک پولیس سردار آصف کا کہنا تھا کہ جوانوں کو اپنے روئیے پر بھی کنٹرول کرنا چاہیے۔ ہر شہری سے عزت و احترام سے پیش آئیں۔ اے آئی جی ایڈمن ریلوے پولیس میاں افنان آمین نے جوانوں کو اپنی ڈیوٹی محنت اور ایمانداری سے کرنے کی تلقین کی۔ کورس کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں میں تعریفی اسناد اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔
