لاہور میں فیشن میلے نے چار چاند لگا دیے،جانیئے اہم خبر


لاہور(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) زرق برق ملبوسات کی بہار کا آخری روز۔ برائیڈل ویک کے اختتام میں ستاروں کی کہکشاں امڈ آئی۔ نشاط ہوٹل میں جاری فیشن کے رنگا رنگ میلے کا آخری روز۔ برائیڈل ویک کے تیسرے دن نامور ڈیزائنرز نے اپنے شاہکار پیش کیے۔

دلربا چہروں اور معروف ستاروں نے ریمپ پر جلوے بکھیرے۔ اداکارہ ثروت گیلانی،ایمن خان اور ماورہ حسین سمیت دیگر فنکاروں کی شرکت نے فیشن شو کی رونق بڑھائی۔ شرکاء نے فیشن انڈسٹری کی ترقی کے لئے اس طرح کے فیشن شوز کو خوش آئند قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں

عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان …