این ٹی ڈی سی سے متعلق بڑی خبر جانیئے

لاہور(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) این ٹی ڈی سی دفاتر واپڈا ہاؤس سے منتقل کرنے کے فیصلہ کی بورڈ نے منظوری دے دی۔ عمار ت کے کرائے کی مد میں کروڑوں روپے اضافی خرچ کئے جائیں گے۔ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے دفاتر منتقلی کا فیصلہ۔ ذرائع کے مطابق واپڈا ہاؤس میں این ٹی ڈی سی کو صرف 75روپے مربع فٹ پر جگہ دستیاب ہے۔ اور اب نظر ہے ڈی ایچ اے کے کمرشل پلازہ پر۔ یہاں مجوزہ جگہ 135 روپے مربع فٹ لینے کی تیاری ہے۔ دفاتر کی بلا وجہ منتقلی سے نیشنل ٹرانسمشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی پر مالی بوجھ بڑھے گا۔ واپڈا ہاؤس میں سیکورٹی اور بجلی کے متبادل ذرائع کی سہولت حاصل ہے۔ واپڈا ہاؤس میں این ٹی ڈی سی تمام سہولیات کا ایک کروڑ 58لاکھ سالانہ ادا کرتی ہے۔ نجی پلازہ میں منتقلی سے اخراجات میں کئی گنا اضافہ ہوگا۔ نئے دفاتر میں سیکورٹی، فرنیچر اور جنریٹرز پر اضافی اخراجات بھی ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق این ٹی ڈی سی کے ایک اعلی افسر کو واپڈا ہاوس کے واش رومز کے معیار پر بھی اعتراض ہے۔ تاہم بورڈ میں تمام دفاتر کو ایک علیحدہ جگہ منتقل کرنے کا موقف اپنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران ہمیشہ خاور مانیکا کی غیر موجودگی میں بشریٰ بی بی کے گھر آتے تھے: گھریلو ملازم کا بیان

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور …