106 سالہ معمر شخص نے اپنی سالگرہ پر ایسا ریکارڈ بنا ڈالا کہ سب حیران رہ گئے

لاہور: (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) یوں تو دنیا بھر میں کئی لوگ اپنی سالگرہ کے دن کو خاص بنانے کے لئے کئی ایسے انوکھے طریقے اپناتے ہیں کہ یہ دن ساری زندگی کے لئے یادگار بن جائے۔
برطانیہ میں 106 سالہ ایسے ہی ایک معمر شخص نے اپنی سالگرہ کے دن کو یادگار بنانے کا انوکھا انداز اپنایا اور زپ لائننگ کا شاندار مظاہرہ کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کر ڈالا۔ رپورٹ کے مطابق معمرشخص نے 60فٹ کی اونچائی پر بندھی 400میٹر طویل زپ لائن پر ایڈونچر کا مظاہرہ کرکے یہ اعزاز حاصل کیا ۔واضح رہے جیک رینلڈز اس سے قبل بھی د و عالمی ریکارڈ قائم کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان …