اسلام آباد (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز)وزیر اعظم عمران خان کے صاحبزادے قاسم اورسلیمان پاکستان آرہےہیں ، وہ چار روز تک قیام کریں گے۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق وہ آج (ہفتہ )صبح سات بجے اسلام آباد پہنچیں گے انکا قیام بنی گالہ میں ہی ہوگا واضح رہے کہ انکے صاحبزادوں نے انکی تقریب حلف برداری میں شرکت کی خواہش ظاہر کی تھی لیکن وزیر اعظم نے انہیں منع کر دیا تھا تاہم ذرائع کے مطابق اب خود انہوں نے صاحبزادوں کو بلایا ہے ۔