مریم نواز آج مزنگ میں انتخابی دفتر کا افتتاح کریں گی

(میڈیا پاکستان): مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز آج شام 4 بجے مزنگ میں انتخابی دفتر کا افتتاح کریں گی، فیصلہ انہی کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں ایک اجلاس میں کیا گیا۔ افتتاح کے بعد وہ یونین کونسل کی سطح پر جلسوں میں بھی شرکت کریں گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے۔ این اے 120 کے عوام ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ رہے ہیں۔ بیگم کلثوم نواز کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔ مریم نواز مہم کے آغاز سے قبل داتا دربار پر حاضری بھی دیں گی۔
اجلاس میں وفاقی وزیر سعد رفیق، سینیٹر پرویز رشید، سینیٹر آصف کرمانی، ایم پی اے ماجد ظہور، چودھری شہباز احمد، ڈاکٹر اسد اشرف سید توصیف شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …