پابندی کے باوجود این اے 120 اسلامپورہ میں ترقیاتی کام جاری

(میڈیا پاکستان):الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پابندی کے باوجود این اے 120 اسلامپورہ میں ترقیاتی کام جاری، ووٹوں کے لالچ میں سیاستدانوں نے اعلیٰ اداروں کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ این اے 120 سے نیا رکن قومی اسمبلی منتخب نہ ہونے تک کسی بھی قسم کے ترقیاتی کاموں پر پابندی عائد کر رکھی ہے، لیکن موجودہ حکومت نے واضح طور پر اعلیٰ ادارے کے احکامات کونظر انداز کرتے ہوئے ترقیاتی کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی نااہلی کے بعد این اے 120 میں نئے امیدواروں کا دنگل سجنے کو ہے، ن لیگ ، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی نے علاقوں میں تشہیر و انتخابی مہم شروع کر رکھی ہے۔ پابندی کے باوجود ترقیاتی امور کو شہریوں نے سیاسی رشوت قرار دے دیا۔
این اے 120 کے مکینوں کا کہنا ہے کہ سیاسی رشوت بازی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے احکامات کی خلاف ورزی پر وہ متعلقہ اداروں سے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اسلامپورہ کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ایک وقت تھا کہ یہی علاقہ مسلم لیگ ن کا گڑھ تھا، اب یہاں تحریک انصاف کا چرچہ ہے اور آئندہ انتخابات میں ن لیگ یہاں سے مکمل طور پر ناکام ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …