اسلام آباد: (میڈیا پاکستان) چیئرمین نیب قمر زمان چودھری نے شہر اقتدار میں نیب کے نئے ہیڈکوارٹرز کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ کیس کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست اور معاشرے کو مل کر کرپشن کے ناسور کا خاتمہ کرنا ہے۔
یاد رہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے پانامہ کیس سے متعلق فیصلے کی روشنی میں نیب کی جانب سے شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز کی تیاری کا کام تیزی سے جاری ہے اور اس سلسلے میں کئی بار شریف خاندان کے افراد اور وزیر خزانہ کو طلب بھی کیا گیا ہے تاہم، انہوں نے نظرثانی درخواست کا فیصلہ ہونے تک نیب میں پیش نہ ہونے کا اعلان کر رکھا ہے۔
