(میڈیا پاکستان):پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے لیے 25 کروڑ 20 لاکھ کے فنڈز جاری کرنے کا مراسلہ محکمہ خزانہ کو جاری، لیبارٹری کے لیے جدید آلات اور مشینری خریدی جائیگی۔
پنجاب حکومت کی جانب سے پیفڈا میں بھرتی کیے جانے والے نئے سائنسدانوں کی ٹریننگ کے لیے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں قائم ٹریننگ لیب کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ، لیبارٹری میں جدید مشینری اور آلات کی فراہمی کے لیے محکمہ پی اینڈ دی کے پبلک بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے محکمہ خزانہ کو 25 کروڑ 20 لاکھ کے فنڈذ جاری کرنے کا مراسلہ بھیجا گیا ہے۔
ان فنڈز سے لیبارٹری میں جدید آلات اور مشینری فراہم کر کے جہاں نئے سائنسدانوں کو ٹریننگ کی جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی وہیں پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں آنے والے تفتیشی کیسز کی جلد اور بااثر رپورٹس تیار کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
