پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں نئی بھرتی پر حکم امتناعی جاری

لاہور(میڈیا پاکستان) پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں(477)سروس سنٹر آفیشل کی نئی کی جانے والی بھرتی کے خلاف لاہورہائیکورٹ میںدائر کی جانے والی رٹ پٹیشن کے نتیجے میں حکم امتناعی جاری کردیا گیا۔ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی انتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ بھرتیوں کیلئے اشتہار دیاگیا تھا اور 27-8-2017کو این ٹی ایس ٹیسٹ بھی کیے جانے تھے تاہم درخواست گزار تجمل حسین کی جانب سے لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید کی عدالت میںاس بھرتی کو روکنے کیلئے رٹ پٹیشن دائر کی جس کے نتیجہ میں عدالت عالیہ کے فاضل جج نے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کو این ٹی ایس ٹیسٹ لینے سے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …