نیب کا آصف زرداری کی بریت کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل کا فیصلہ

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے اثاثہ جات ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری کی بریت کے خلاف ہائی کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا۔
راولپنڈی کی احتساب عدالت نے ہفتے کے روز پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر مملکت آصف زرداری کو اثاثہ جات ریفرنس میں بری کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق نیب نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کے لیے نیب کی پراسیکیوشن برانچ نے درخواست کی تیاری پر کام شروع کردیا جس کے مکمل ہونے کے بعد اپیل جلد دائر کردی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …