لاہور (میڈیا پاکستان): پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ این اے 120 کا ضمنی الیکشن بہت اہم ہے، ن لیگ اس حلقہ میں عوام کو دھوکا دے رہی ہے، این اے 120 کا الیکشن ٹیسٹ کیس ہے۔
عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بدل چکا ہے، شریفوں کی حکمرانی نہیں چلے گی، یاسمین راشد کا مقابلہ کلثوم نواز سے نہیں ریاست سے ہے۔ پارٹی عہدیداروں اور ارکان اسمبلی کو مہم چلانے کی اجازت دی جائے۔ عمران خان کا 8 ستمبر کو لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان۔
انہوں نے مزید کہا کہ این اے 120 میں کارکنوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، اداروں کے مضبوط ہونے تک جمہوریت نہیں آئے گی، جمہوریت میں ادارے فیصلے کرتے ہیں آرڈر نہیں لیتے۔ شریف خاندان کو صفائی دینے کا جتنا موقع ملا کسی کو نہیں ملا۔
