چڑیا گھر کی پارکنگ کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے انتظامیہ کا اہم اقدام

(میڈیا پاکستان لاہور چڑیا گھر کی پارکنگ کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے انتظامیہ کا اہم اقدام،باغ جناح سے ملحقہ چڑیا گھر کی نرسری کو پارکنگ ایریا میں تبدیل کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق گرمی ہو یا سردی لاہور چڑیا گھر میں سیاحوں کا رش ہمیشہ رہتا ہے لیکن جب بات ہو عید یاچھٹیوں کی تو رش کئی گناہ بڑھ جاتا ہے، جس کے باعث انتظامیہ کو پارکنگ کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، پارکنگ کے مسئلے کے حل کیلئے چڑیا گھر انتظامیہ نے کمر کس لی ہے۔ تقریبا تین سو گاڑیاں اور پانچ سو موٹر سائیکل پارک کرنے کے لئے نئے پارکنگ پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر انجنیئرنگ محمد اعظم کا کہنا تھاکہ پچاس لاکھ کی لاگت سے مکمل ہونے والےاس منصوبے کو فی الحال عید تک کےلئے عارضی طور پر تیار کیا جارہا ہے، باقاعدہ کام عید کے بعد مکمل کیا جائے گا۔
پارکنگ کو دی جانے والی اراضی چار کنال رقبے پر محیط ہے،جس کے فنکشنل ہونے سے انکم میں بھی اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …