سیف سٹی پراجیکٹ فیزٹو کو ناکام بنانے کے لئے غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے پنجاب حکومت کے خلاف کارٹل بناکر بلیک میل کرنے کا انکشاف

لاہور(میڈیا پاکستان) غیر ملکی کمپنیوںنے پنجاب سیف سٹی فیز ٹو کے خلاف کارٹل بنالیا، ایک غیر ملکی کمپنی اس مصوبے کو دیگر شہروں تک بڑھانے کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہی ہے جبکہ اس کمپنی نے فیزٹو کی اہلیت کیلئے چار مرتبہ تاریخ میں توسیع کرانے کے باوجود کاغذات جمع کرائے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق سیف سٹی پراجیکٹ فیزٹو کو ناکام بنانے کے لئے غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے پنجاب حکومت کے خلاف کارٹل بناکر بلیک میل کرنے کا انکشاف ہواہے گزشتہ ماہ جب اس تفتیش کا آغاز ہوا تو معلوم ہوا کہ سی سی ٹی وی کیمرے جو تفتیشی عمل میں نہایت اہم کردار اداکرتے ہیں ابھی تک نان آپریشنل ہیں۔ لاہور سیف سٹی پراجیکٹ جس کا ٹھیکہ چینی کمپنی ہواوے کو دیا یا ہے معاہدے کے تحت ہواوے نے اکتوبر2016ء تک اس پراجیکٹ کو مکمل کرکے لاہور اوراس کے مضافات میں8ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگانا تھے تاہم یہ کمپنی ابھی تک صرف4500سو کیمرے ہی لگاپائی ہے اور ان میں سے بھی صرف1600سو کیمرے آپریشنل ہیں جس کے باعث ایک طرف منصوبہ تاخیر کاشکار ہے تو دوسری طرف اس منصوبہ کی لاگت میں بھی بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے اور تشویشناک خبر یہ ہیکہ ابھی مزید ایک سال تک یہ منصوبہ مکمل ہوتا نظر نہیں آرہا جس سے نہ صرف لاہور کے شہریوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں بلکہ اس منصوبے کی ناکامی کے اثرات سی پی پیک جیسے گیم چینجر منصوبے پر بھی مرتب ہوسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس معاملے کا ایک اورافسوسناک پہلو یہ ہے کہ مذکورہ کمپنی ہواوے نے اس پراجیکٹ میں اپنی نااہلی چھپانے کیلئے دیگر غیر ملکی کمپنیوں کیساتھ ملکر ایک کارٹل بنالیا ہے اورحکومت پنجاب کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔ ذرائع کیمطابق اس کارٹل میں امریکہ، یورپ اور ترکی کی کمپنیاں بھی ہواوے کا ساتھ دے رہی ہیں، پنجاب سیف سٹی فیز ٹو میں اہلیت کے لئے کاغذات جمع کروانے کا مرحلہ تو محض ہواوے کی وجہ سے کاغذات جمع کروانے کی تاریخ کم ازکم4مرتبہ بڑھائی گئی حکومت پنجاب کی بھرپور کوشش ہے کہ پنجاب کے مزید 6شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹ بلاتاخیر مکمل ہوجائے تاکہ مانیٹرنگ کا نظام جدید سہولتوں سے ہم آہنگ ہوجائے مگر ذرائع کے مطابق مذکورہ کمپنی کی وجہ سے یہ منصوبہ غیر معمولی تاخیرکاشکارہورہاہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …