خواتین زیادتی کیس،گرمیت رام کیخلاف فیصلہ آج،سخت سیکیورٹی

روہتک : ہندو گرو گرمیت رام کے خلاف خواتین سے زیادتی کے کیس کا فیصلہ آج بھارتی عدالت میں سنایا جائے گا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں، جب کہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق جنسی زیادتی میں ملوث روحانی پیشوا اور گرو گٓرمیت رام کو دو خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی پر مجرم قرار دیا گیا ہے، تاہم کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔
اس موقع پر روہتک میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں، جب کہ پیرا ملٹری فورسز بھی تعینات کی گئی ہیں۔ پنجاب اور ہریانہ میں مکمل ہڑتال تو سڑکوں پر سناٹا چھایا ہوا ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے فوج کو الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔
سماعت کے موقع پر روہتک کو قلعہ میں تبدیل کردیا گیا ہے، شہر بھر میں 9 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔ پہلے ہی ہنگامہ آرائی میں ملوث گٓرمیت رام کے 100 حامیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ہریانہ اور پنجاب میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔ گٓرمیت رام کو فیصلہ سنانے کے لئے دوپہر ایک بجے عدالت لایا جائے گا، گٓرمیت رام کے خلاف فیصلہ بھارتی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے سنایا جائے گا

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …