حدیبیہ پیپر ملز کیس، شیخ رشید کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے حدییبہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھلوانے کیلئے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا، شیخ رشید آج سپریم کورٹ میں درخواست دائر کریں گے، جب کہ اس سلسلے میں اپنے آئندہ لائحہ عمل کیلئے دو بجے دن اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
حدیبیہ پیپر ملز کیس میں شیخ رشید نے اہم کردار ادا کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ کرلیا، شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نیب نے ریفرنس کو سپریم کورٹ میں فائل نہیں کیا، نیب کو 10 دن پہلے خط لکھا، تاہم ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ نیب نے بھی سپریم کورٹ میں حدیبیہ ریفرنس جمع نہیں کرایا، کیس کو فوری طور پر کھولنے کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل کروں گا، شیخ رشید دن 2 بجے اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …