تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی گلزار خان مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے

اسلام آباد(میڈیا پاکستان)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی و سابق بیورو کریٹ گلزار خان مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق پشاور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 سے 2013 میں تحریک انصاف کی ٹکٹ پر منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی گلزار خان کو گزشتہ دنوں دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد سے وہ ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔دوران علاج وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔ان کی نماز جنازہ آبائی علاقے میں سہہ پہر 4 بجے ادا کی جائے گی۔گلزار خان رکن قومی اسمبلی بننے
سے پہلے بیوروکریسی میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ بحیثیت بیورو کریٹ اپنی سروس کے دوران وہ ڈپٹی کمشنر پشاور، پولیٹیکل ایجنٹ برائے جنوبی وزیرستان اور چیف کمشنر برائے افغان مہاجرین رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …