کیا نواز، مریم اور صفدر کی سزا معطل ہوگی؟ فیصلہ محفوظ ہوگیا


اسلام آباد(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف ،ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کی سزا کی معطلی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔
درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرنے سے قبل ججز نے مشاورت شروع کی ،جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ہم سزا کی معطلی کی درخواستوں پر مناسب فیصلہ سنائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیب کے قانون کے مطابق مقدمات فکس کرنے کے بعد فیصلہ دینا ہے ۔
نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ میرا نہیں خیال میرے دلائل حد سے بڑھے ہوئے ہیں،میرا بہت سادہ سوال ہے،آج میں یہ کہتا ہوں کہ یہ میرااثاثہ ہے،اب قانون کی پوزیشن بہت سمپل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

امریکا اسرائیل کو 2 ہزار پونڈ وزنی بم سمیت دیگراسلحہ فراہم کرے گا

 واشنگٹن: امریکا نے اسرائیل کو اربوں ڈالر کے بم اور لڑاکا طیارے بھیجنے کی منظوری دے …