اسلام کی حقیقی تصویر اعلیٰ اخلاق ہے، اللہ غرور اور تکبر کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا، خطبہ حج

میدان عرفات:(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) مفتی اعظم کا خطبہ حج میں کہنا ہے کہ اسلام کی حقیقی تصویر اعلیٰ اخلاق ہے، اللہ غرور اور تکبر کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا، آج مسلمانوں کو اپنے سیاسی اور معاشی حالات دین کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔
مفتی اعظم ڈاکٹر شیخ حسین بن عبدالعزیز الشیخ نے مسجد نمرہ سے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا اللہ تقویٰ اختیار کرنے والوں کو پسند کرتا ہے، تقویٰ اختیار کرو تا کہ تم فلاح پاؤ، اللہ سے ڈرو اور کسی کو اسکا شریک نہ ٹھہراؤ۔ اسلام اور دین کی عظمت کی بنیاد توحید ہے، تقویٰ اللہ اور رسول کے احکامات پر عمل سے مشروط ہے، مسلمانوں کو حکم ہے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو، اللہ سے شریک ٹھہرانے والوں کا انجام برا ہوگا۔ تمہارے لیے جو بھی نعمت دی گئی وہ اللہ کی طرف سے ہے، اللہ کے احکامات پر عمل کرنا حضورﷺ کی تعلیمات ہیں۔
خطبہ حج میں مزید کہا گیا کہ تمام انبیاء نے اللہ کی وحدانیت کی تعلیم دی، اللہ کی وحدانیت پر یقین اور عبادت تقویٰ کا اہم ستون ہے، ہمیں ہر حال میں اللہ پر توکل کرنا چاہیئے۔ اسلام کی تاریخ یہی ہے کہ آپؐ اللہ تعالیٰ کے رسول ہے، اللہ سے ڈرنے والا حق اور سچائی کے راستے پر رہتا ہے، تقویٰ اختیار کرنے والا کامیاب ہوگا، قرآن مجید میں بھی نماز کا حکم دیا گیا ہے۔
مفتی اعظم نے خطبہ حج میں کہا اللہ کا حکم ہے کہ ہم نے تم پر روزے فرض کیے ہیں، اللہ نے حکم دیا جو شخص استطاعت رکھتا ہو وہ حج کرے، نماز قائم کرنے کا حکم دیا گیا ہے، نماز برائی سے دور رکھتی ہے، ایمان لانے والوں کیلئے آخرت میں ہمیشہ کیلئے جنت ہوگی۔ اللہ تعالیٰ نے خیر کی راہ میں خرچ کرنے کا حکم دیا، اپنی پسندیدہ چیز اللہ کی راہ میں قربان کرو تا کہ اس کا قرب پاسکو، اللہ توبہ کرنے والوں کو بخشنے والا اور مہربان ہے۔
خطبہ حج میں کہا گیا کہ اللہ تعالیٰ نے چوری، تکبر، چغل خوری سے منع کیا ہے، اللہ تعالیٰ نے مخلوق کا مذاق اڑانے سے منع کیا، تکبر، غیبت اور بےجا تجسس سے بچو، مالی معاملات میں اسلامی اصولوں کو مد نظر رکھو، اسلام وہ راستہ دکھاتا ہے جو بہت ہی سیدھا ہے، اےمسلمانو ! اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو، مسلمانوں کو اپنے اخلاق سے دوسروں کو متاثر کرنا ہوگا۔
مفتی اعظم ڈاکٹر شیخ حسین بن عبدالعزیز الشیخ نے خطبہ حج میں کہا معاشرے کے امن کیلئے ہر مسلمان کو کوشش کرنی چاہیے، اسلام ظلم اور زیادتی کو شدت کے ساتھ نا پسند کرتا ہے، قرآن پاک سیدھے راستے کی طرف لے کر جاتا ہے، مسلمانوں کو حکمرانوں کی فرمانبرداری اطاعت کا حکم دیا گیا، جوا اور سٹے بازی کو حرام قرار دیا گیا۔
خطبہ حج میں مفتی اعظم کا کہنا تھا رشتہ داروں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں، اسلام نے میاں بیوی کے رشتے میں میانہ روی اور محبت پر زور دیا، یومِ عرفہ گناہوں کی مغفرت اور دعاؤں کی قبولیت کا دن ہے، اخلاق فاضلہ کا درس دیں، آنے والی نسل کو اچھے اخلاق کی تعلیم دیں، ہماری کامیابی قرآن و سنت پر عمل کرنے میں ہے، آج کے دن تمام مسلمانوں کیلئے خوب دعا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …