سندھ کے سکولوں میں لڑکیاں دوپٹے نہیں لیں گی ؟ جانیئے حیران کن خبر

حیدر آباد(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) سندھ کے سکولوں میں لڑکیاں دوپٹے کی جگہ اجرک اوڑیں گی.
ڈائریکٹر اسکول حیدرآباد نے نویں اور دسویں جماعت کی طالبات کے لیے اسکول یونیفارم کے ساتھ اجرک اوڑھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

حیدرآباد ڈائریکٹراسکول کے نوٹیفکیشن کے مطابق اسکولوں کی ہیڈ مسٹریس کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ طالبات کو یونیفارم میں دوپٹے کی جگہ اجرک کا پابند کیا جائے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہدایات پر عمل درآمد کرانا اسکول ہیڈ مسٹریس کی ذمہ داری ہوگی، اسکولوں کی ماہانہ رپورٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کو جمع کرائی جائے،
ذرائع کے مطابق یہ حکم نامہ حیدرآباد ریجن کے تمام اسکولوں پر لاگو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …