لندن میں کتوں کے مزے ہوگئے

لندن (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) لندن میں کتوں کے لیے کھانے کا خاص اہتمام ہوا.
برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں کتوں کی موجیں ہوگئیں، لندن میں کتوں کیلئے ڈاکسنڈ ڈاگ کیفے کا خصوصی اہتمام کیا گیا جہاں انہیں مزے مزے کے کھانے ملے۔

ایک روزہ کیفے میں تل دھرنے کو جگہ نہ تھی، چھوٹی ٹانگوں اور لمبے بالوں والے ڈاکسنڈ نسل کے کتے جن کے لئے برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ڈاکسنڈ کیفے کھولا گیا۔
ایک مقامی ریسٹورنٹ نے ایک دن کے لئے کیفے کا اہتمام کیا اور اس کی مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ بیٹھنے کو جگہ نہ تھی اور کتوں کے مالکوں کو ایک کپ پپ چینو کافی اور ایک پپ کارن دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …