نجی ٹی وی نے شریف فیملی کیخلاف رپورٹنگ کرنے پر مشہور خاتون اینکر کوکھڑے کھڑے نوکری سے نکال دیا

لاہور(میڈیا پاکستان) نجی ٹی وی نے شریف فیملی کےخلاف رپورٹنگ کرنے پرمشہور اینکر کو نوکری سے فارغ کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی ٹی وی نے مشہور اینکر ڈاکٹر فضا اکبر کو نوکری سے فارغ کردیاگیا۔ ڈاکٹر فضا نے کچھ دن قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں انکا کہنا تھا کہ نوازشریف کی جی ٹی روڈ ریلی کے دوران انہوں نے کچھ حقائق دیکھائے جس پر حکمراں جماعت طیش میں آگئی تھی لیکن کوریجکے بعد جب وہ دفتر آئیں تو پہلے انہیں پروگرام سے آف ایئر کردیا گیا بعدازاں انہیں نامعلوم وجوہات کی بنا پر مختلف
دفاتر کے نیوز گروپس سے بھی نکال دیا گیا تنگ آکر جب انہوں نے مینجمنٹ سے ایسے رویے کی وجہ پوچھی تو انہیں جواب ملا کہ ہم پر اس جماعت کی طرف سے کافی پریشر ہے کہ اگر آپ کو دفتر سے فارغ نہ کیا گیا تو چینل کو سرکاری اشتہارات نہیں ملیں گے

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …