قانون کے رکھوالے ہی قانون شکن بن گئے، لاہور پولیس سرعام شراب بیچنے لگی

(میڈیا پاکستان ): عید الاضحیٰ قریب آتے ہی لاہور پولیس نے عیدی بنانے کیلئے گھنائونا کاروبار شروع کرلیا، قانون کے رکھوالے ہی قانون کی دھجیاں اُڑانے لگے، لاہور پولیس کے اہلکار دن دیہاڑے سڑک پر شراب بیچنے لگے،
تھانہ ریس کورس کے علاقے اپر مال میں قانون کے رکھوالے خود قانون شکنی کرنے لگے۔ پولیس وردی میں ملبوس اہلکاروں کو شراب بیچتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ سرکاری موٹرسائیکل پر سوار اہلکاروں نے شہری کو شراب کی بوتلیں بیچیں۔ فوٹیج بنانے پر اہلکاروں کی شہری کے ساتھ بدتمیزی اور گرفتار کرنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …