لاہور (میڈیا پاکستان)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت قو م کے روشن مستقبل پر اربوں روپے کی سرمایہ کاری کررہی ہے،بجلی سے محروم سکولوں میں بجلی فراہمی کے منصوبے کا آغاز کیا جائے ، ویڈیو لنگ کے ذریعے سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجلی سے محروم20ہزارسکولوں میں روشنی پھیلانے پر عملدرآمدتیزکیاجائے، پروگرام کے پہلے مرحلے کاآغازجنوبی پنجاب کے سکولوں سے کیاجارہاہے، جنوبی پنجاب کے10ہزار800 سکولوں کوشمسی توانائی سے روشن کیا جائےگا،انہوں نے کہا خادم پنجاب اجالا پروگرام پر اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں ۔
