لیسکو کا بجلی کی چوری روکنے کیلئے نیا قدم

لاہور: لیسکو ریجن میں بجلی کی چوری روکنے کے لیے خود کار میٹر لگائے جائیں گے۔ لیسکو ریجن میں ہر سال بیس ارب روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے، جس میں صارفین کے ساتھ ساتھ کمپنی کے اہلکار بھی ملوث ہیں۔
چیف ایگزیکٹو لیسکو سید واجد کاظمی کہتے ہیں چوری کے زیادہ واقعات سرحدی علاقوں میں ہوتے ہیں جہاں رات کے وقت لیسکو حکام کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا۔ لاہور میں ایسی بہت ساری پاکٹس ہیں جہاں کنڈے لگائے جاتے ہیں۔ خاص طور پر سرحدی علاقوں میں کنڈے عام ہیں اور اس کی وجہ وہاں کے حالات ہیں۔ چوری روکنے کے لئے پولیس بھی مدد نہیں کرتی۔
لیسکو چیف نے بتایا کہ بجلی چوری اور اووربلنگ کی شکایات روکنے کے لئے لاہور اور گرد ونواح میں اسمارٹ میٹر کا نظام متعارف کروایا جارہا ہےجس کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک مالی امداد فراہم کرے گا۔ نیا نظام ابتدائی طور پر لاہور اور اسلام آباد میں متعارف کروایا جارہا ہے۔ جب یہ نظام آگیا پھر صارف اور میٹر ریڈر کے درمیان کسی قسم کا تعلق ختم ہوجائے گا۔
واجد کاظمی کا دعوی ہے کہ خراب ہونے والے میٹرز کی جلد تبدیلی کے لئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ نئے کنکنشنز کے لئے بھی میٹر بروقت دستیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …