تحریک انصاف کے گارڈز کا پارٹی کارکن پر تشدد

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹریٹ میں داخل ہونے کی کوشش میں کارکن پر گارڈز نے لاتوں، مکوں اور گھونسوں کی بارش کردی۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین سیکریٹریٹ میں عمران خان کی قیادت میں اجلاس جاری تھا کہ ایک کارکن ان سے ملنے کے لیے سیکریٹریٹ میں داخل ہوا جہاں سیکورٹی گارڈز نے اسے روکنے کی کوشش کی اور تلخ کلامی پر گارڈز نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔
پارٹی رہنماؤں جہانگیر ترین اور علیم خان نے مداخلت کرکے معاملہ رفع دفع کرایا۔
لیکن بعد ازاں پی ٹی آئی کارکن نے اپنی پارٹی کے سیکریٹریٹ میں گارڈز کے تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو خود ہی سوشل میڈیا پر جاری کردی اور ساتھ لکھا کہ ’مجھ پر تشدد نامنظور، نامنظور‘۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …