لاہور (میڈیا پاکستان): پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ این اے 120 کا الیکشن بھرپور لڑیں گے اور آخری گیند تک مقابلہ کریں گے۔
لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو کرپشن پر نااہل کیا گیا، عوام کا پیسہ چوری کرکے باہر بھیجا گیا، اب این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں عوام فیصلہ کرے گی کہ وہ کس طرح کا پاکستان چاہتے ہیں۔
تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ لاہور کے ضمنی الیکشن میں آخری بال تک مقابلہ کریں گے۔ عمران خان نے ن لیگ کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ڈاکٹر یاسمین راشد نے ملاقات کی، جس میں این اے 120 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اکٹر یاسمین راشد نے عمران خان کو انتخابی مہم، سیاسی جماعتوں اور آزاد اُمیدواروں سے روابط کے حوالے سے بریفنگ دی۔ چیئرمین تحریک انصاف نے اطمینان کا اظہار کیا۔
عمران خان چیئرمین سیکرٹریٹ میں اپنے دو روزہ قیام کے دوران حلقہ کی تمام یونین کونسلوں کے کارکنان کے ساتھ ملاقات بھی کریں گے۔
