صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری ہمارا مشن ہے: شہباز شریف

(میڈیا پاکستان ): وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری ہمارا مشن ہے، ہسپتالوں میں صحت کی معیاری سہولتوں تک رسائی عوام کا حق ہے اور پنجاب حکومت نے شعبہ صحت کی بہتری کیلئے بے پناہ اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کیا، برطانوی سرمایہ کاروں کی جانب سے پنجاب میں شعبہ صحت میں سرمایہ کاری کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے برطانوی سرمایہ کاروں کے ساتھ بات چیت کرکے تجویز کو حتمی شکل دینے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری ہمارا مشن ہے۔ برطانوی سرمایہ کاروں کے تعاون اور سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے۔ برطانوی سرمایہ کارو ں کی جانب سے جدید ہسپتال اور میڈیکل کالج کے قیام کی تجویز خوش آئند ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ منصوبے پر تیزی سے کام ہو رہا ہے اور ہیپا ٹائٹس فلٹر کلینکس کا دائرہ کار پورے پنجاب میں پھیلایا جائے گا۔
اجلاس میں صوبائی وزیر سید علی رضا گیلانی، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، اعلیٰ حکام اور برطانوی سرمایہ کاروں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …