شریف خاندان کے افراد بیرون ملک روانہ

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے سلمان شہباز لندن روانہ ہوگئے ہیں۔سماء کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے سلمان شہباز قومی ایئر لائن پی آئی اے 757 کے ذریعہ لاہور سے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے دیگر افراد مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی، حمزہ شہباز کی اہلیہ بچے، نوازشریف کی صاحبزادی اور اسحاق ڈار کی بہو اسما علی بھی بیرون ملک روانہ یونے والوں میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق سلمان شہباز یکم ستمبر کو واپس آئیں گے۔ دوسری جانب ن لیگی رہنما حمزہ شہباز کچھ روز قبل ہی لندن روانہ ہوئے تھے، حمزہ شہباز بیرون ملک رہ کر الیکشن مہم کی نگرانی کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ برطرف وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ پہلے ہی لندن میں موجود ہیں، جہاں ان کے گلے کے کینسر کا علاج جاری ہے۔ کلثوم نواز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو بیس سے امیداوار کی حیثیت سے بھی کھڑی ہوئی ہیں، یہ نشست نواز شریف کی نا اہلی کے بعد خالی ہوئی ہے

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …